counter easy hit

بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان

لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ چاند ملک کے تمام حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

Ramadan moon is likely to be seen on Wednesdayسیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ چاند کی پیدائش منگل کی شام 4 بج کر 48 منٹ پر ہو گی۔ 26 گھنٹے کی عمر کے بعد چاند موسم صاف ہونے کی صورت میں ملک بھر دیکھا جا سکے گا۔ سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند ملک کے تمام حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔