counter easy hit

گندی فلم جیسی ریحام خان کی کتاب : امریکہ میں مقیم نامور پاکستانی خاتون صحافی کی ایک خصوصی تحریر ملاحظہ کیجیے

ممبئی;بھارتی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ‘‘سنجو ‘‘ دیکھ کر سنجے دت کی عقلمندی کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ اس فلم کے توسط سے سنجے دت نے اپنی زندگی میں خود پر لگے دہشت گردی کے الزامات کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ دھو ڈھالا

معروف کالم نگار طیبہ ضیاء اپنے کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔اور مسلمانوں کے خلاف بھارتی تعصب کو بھی بے نقاب کر دیا۔فلم سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں سنجے دت کی زندگی کے تین مراحل کو بیان کیا گیا ہے۔ تین مراحل ’’اْن کا ڈرگ کا نشہ کرنے، اْن کے کئی معاشقے اور اْن کا TADA کیس میں جیل جانا‘‘ سے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ایک اہم پہلو دکھایا اور وہ باپ بیٹے کی محبت ہے۔ باپ کی اپنے بیٹے کے لئے قربانیوں اور بے لوث محبت کو بہت جذباتی انداز میں اجاگر کیا گیا۔ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ ریلیز کے بعد سے اب تک کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہے اور فلم باکس آفس پر اب بھی ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑ رہی ہے۔فلم بھارت میں 16 روز میں 300 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔ اداکار سنیل دت اور مسلمان اداکارہ نرگس کے بیٹے سنجے دت کا مسلمانوں کے لئے نرم گوشہ ہونے کے باعث اس پر دہشت گردی کا لیبل لگایا گیا۔ماضی میں منشیات کے عادی سنجو نے اپنی زندگی کے اس تلخ باب کو بھی کھول کر پیش کیا۔پاکستان میں آجکل ریحام خان کی کتاب بھی کسی گندی فلم سے کم نہیں۔

سوشل میڈیا بیہودہ خبروں اور کہانیوں سے بھرا پڑا ہے۔ اس سے متعلق اتنا سمجھ لینا کافی ہے کہ سورہ نور میں اللہ تعالی کا فرمان ہے ‘‘: خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لئے ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لئے ہیں۔ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں’’۔انسانی فطرت ہے کہ ہر شخص اپنے ہم خیال اور اپنے جیسی طبیعت کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کو ترجیح دیتا ہے اور اپنے ہم خیال ہم طبیعت کے ساتھ رہنے میں خوشی محسوس کرتا ہے۔ اسی فطری جذبہ کو قرآنِ مجید نے بھی بیان کیا…ریحام خان کی کتاب اور نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ نواز شریف کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی والی جیل میں رکھا گیا ہے۔یوسف رضا گیلانی جیل میں شرمیلا ٹیگورکی فلمیں دیکھا کرتے تھے لیکن آج موصوف فرماتے ہیں کہ جب جیل میں تھا تو قیدیوں کیساتھ پیسے ملا کر خود کھانا پکاتے تھے۔ اڈیالہ جیل میں گارڈن اور ٹینس کورٹ اپنے ہاتھوں سے بنایا ، جیل میں روم کولرز موجود ہیں لیکن چلانے کی اجازت نہیں تھی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بہت مشکلات پیش آئیں لیکن کبھی شکایت نہیں کی، والدہ اور بہن کی وفات کی خبر جیل میں ملنا مشکل لمحہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں گارڈن اور ٹینس کورٹ مشقت کے طور پر اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔ جیل میں ڈیزرٹ کولر تو موجود تھا لیکن چلانے کی اجازت نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے قیدیوں والے کپڑے تو نہیں پہنے تھے لیکن قیدیوں والے سارے کام کیے تھے اور باقی قیدیوں کے ساتھ پیسے ملا کر کھانا خود پکاتے تھے۔میاں نواز شریف کو بھی شاید ایسا ہی کرنا پڑے گا ، جب میں وزیراعظم بنا تھا تو اڈیالہ جیل کے جس کمپائونڈ میں مجھے رکھا گیا اس کو لائبریری میں تبدیل کر دیا تھا۔ قوم اُمید رکھتی ہے کہ نواز شریف باپ بیٹی کے مقدمات کے معاملے میں ادارے انصاف اور قانون کی پاسداری کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں گے۔چیف جسٹس صاحب نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے بھی ایک فنڈ کا اجراء کر دیا ہے جو کہ بہت ہی خوش آئیند بات ہے اور ساتھ ہی عوام سے چندے کی اپیل بھی کر دی ہے۔لیکن عوام کی جانب سے بھی ایک مطالبہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے کہ جناب چیف جسٹس صاحب عوام تو پہلے ہی اپنا سب کچھ لٹا بیٹھے ہیں۔ یہاں کسی نے ہم کو مذہب کے نام پر لوٹ لیا اور کسی نے سیاست کے نام پر کسی نے جہاد کے نام پر اور کسی نے جمہوریت کی بقاء کے نام پر۔

جناب ہمارے پلے تو کچھ رہا ہی نہیں۔ ہم تو اس ملک میں دوسرے درجے کے شہری کے طور پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کچھ حقائق ہیں جو کہ نیب، پارلیمنٹ اور میڈیا میں رپورٹ ہو چکے ہیں، اگر آپ محض ان چند کیسز کو فالو کریں تو آپ کو عوام سے چندے کی اپیل کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔نیب کے 150 میگا کرپشن کیسز کھولیے، اس میگا کرپشن سکینڈل کے مطابق اب تک سیاستدانوں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس پر ملٹی بلینز ڈالرز کی کرپشن کے کیسسز ہیں۔ محترم چیف جسٹس صاحب آپ سے درخواست ہے کہ ان سب چوروں کوپکڑیں ان سے یہ سارا مال نکلوائیں انشاء اللہ ڈیم بھی بنیں گے اور پاکستان کا سارا قرضہ اتار دینے کے بعد بھی پاکستان کا اگلے پانچ سال کا بجٹ بن جائے گا۔۔۔.امریکا سے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ میں مختلف رپورٹس میں دیکھ رہا ہوں کہ پاکستان میں لوگ پانی کی قلت کی وجہ سے مررہے ہیں اور اس کو دور کرنے کے لیے تمام لوگ مدد کررہے ہیں لہٰذا میں بھی پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کر رہا ہوں۔ پاکستانی نژاد باکسر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اگلی باکسنگ فائٹ جیتنے کے بعد خود پاکستان جاکر ڈیموں کی تعمیر کے لیے مزید رقم بھی عطیہ کریں گے کیوں کہ یہ ایک ایسا بحران ہے جس کا سامنا تمام پاکستانیوں کو کرنا پڑرہا ہے لہٰذا ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے جب کہ پاک فوج اور حکومت بھی اس مقصد کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔۔۔ پاکستان ڈیموں کے ایشو پر سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔ ریحام خان بھی ڈیموں کے لئے چندہ اکٹھا کرنے پر محنت کرے۔ عمران خان پر ایک انتقامی کتاب لکھنا تھی لکھ دی۔سنجو کی طرح فلم بنانے سے تو رہی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ 16ویں روز 300 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی ان کی واحد فلم بن گئی ہے اور یہ فلم 2018 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔