counter easy hit

جنرل راحیل شریف پاکستان کے ہیرو ہیں، شاہد آفریدی

Raheel Sharif is the hero of Pakistan, Shahid Afridi

Raheel Sharif is the hero of Pakistan, Shahid Afridi

خیبر ایجنسی: مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف کے ساتھ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث فخر ہے جب کہ وہ نہ صرف میرے بلکہ پورے پاکستان کے ہیرو ہیں۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ خیبر ایجنسی میں آرمی چیف راحیلشریف کے ساتھ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث فخر ہے، آرمی چیف نہ صرف میرے بلکہ پورے پاکستان کے ہیروہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے سپورٹ کرنے پر آرمی چیف کا بے حد مشکور ہوں اور جو کام پاکستان کے لیے جنرل راحیل نے کیے ہیں اس پرتہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف قوم کے ہیرو ہیں اور میری طرف سے جنرل راحیل کے لیے نیک تمنائیں ہیں اور دعا گوہوں کہ اللہ آپ کو خوش رکھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website