counter easy hit

رابی پیرزادہ کی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی، سالگرہ تقریب منسوخ

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں خود کشمیری ہوں اور مجھے اپنے کشمیری بہن بھائیوں پر بھارتی مظالم پر شدید رنج ہے۔

Rabbi pirzada expressed solidarity with the people of Kashmir, birthday event cancelگلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی۔ انہوں نے گزشتہ روز سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کشمیر ڈے کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں خود کشمیری ہوں اور مجھے اپنے کشمیری بہن بھائیوں پر بھارتی مظالم پر شدید رنج ہے۔ اس خطے کے ڈیڑھ ارب لوگوں کی بقا کے لئے لازمی ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے۔