counter easy hit

جیل میں قید قاتل حسینہ سب پہ بھاری نکلی ۔۔۔ ایسا اعزاز حاصل کرلیا جس کی خواہش لاکھوں لڑکیاں کرتی ہیں

برازیل(ویب ڈیسک) برازیل کے شہر رِیو ڈی جنیرو میں خواتین کی ایک جیل میں 13ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے قتل کے جرم میں جیل کاٹتی ایک حسینہ نے جیت لیا،، یہ حسینہ پچھلے کچھ عرصہ سے جیل میں قید ہے اور انتہائی مغرور قیدی سمجھی جاتی ہے،،
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ) برازیل کے شہر رِیو ڈی جنیرو میں خواتین کی ایک جیل میں 13ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے قتل کے جرم میں جیل کاٹتی ایک حسینہ نے جیت لیا،،مس ٹلاویرا بروس 2018 کے اس مقابلے میں منشیات فروشی، قتل اور چوری کے الزام میں قید تقریباً 100 خواتین نے حصہ لیا اور کیٹ واک کی،،حتمی مرحلے تک پہنچنے والی 10 خواتین پر سبقت لے جاتے ہوئے قتل کرنے کے جرم میں قید Veronica Veroneنے یہ مقابلہ جیت کر ایک ہزار ڈالر کا انعام اور مس جیل کا خطاب حاصل کیا ،، اس مقابلے کا انعقاد برازیل کی وزارتِ سماجی بہبود و انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں قیدی خواتین کو ان کی خوبصورتی، معلومات عامہ اور جیل میں ساتھیوں سے ان کے رویے کی بنیاد پر جانچا گیا،،