counter easy hit

قومی کرکٹرز، آفیشلز کا پشاور کا دورہ مکمل، سی ایم ایچ میں زخمی بچوں کی عیادت

Qaumi Cricketer Visit

Qaumi Cricketer Visit

پشاور (یس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پشاور کا دورہ مکمل کر لیا، کھلاڑیوں نے سی ایم ایچ میں زخمی بچوں کی عیادت کی، طلباء اور ان کے والدین سے بھی ملے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیرو شاہد آفریدی ، مصباح الحق، احمد شہزاد سمیت دیگر کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز نے پشاور کا دورہ کیا۔

قومی ہیروز کو سخت سیکیورٹی میں سی ایم ایچ کا دورہ کرایا گیا جہاں انہوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور ان کی بہادری کو سراہا۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے آرمی پبلک سکول کے بچوں اور ان کے والدین سے بھی ملاقاتیں کی۔

اس موقع پر قومی پلیئر نے شہدا کے لیے دعا بھی کی۔ طلباء اور ان کے والدین اپنے ہیروز کو دیکھ کر خوش ہوئے۔ بچے اور والدین کرکٹرز کے ساتھ تصویریں کھنچواتے رہے۔