counter easy hit

پیرس میں پاکستانی وکشمیری برادری کا بھرپور احتجاج، پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے قاری فاروق احمد فاروقی کا پی ٹی وی کی لائیو نشریات میں اظہار خیال

پیرس میں پاکستانی وکشمیری برادری کا بھرپور احتجاج، پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے قاری فاروق احمد فاروقی کا پی ٹی وی کی لائیو نشریات میں اظہار خیال

اسلام آباد ؍پیرس (مانٹرنگ رپورٹ) پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا جس میں پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اوورسیز پاکستانی قاری فاروق احمد فارقی  موجود تھے ان سے پاکستان ٹیلی ویژن کی لائیو نشریات لائیو ایٹ فائیو میں تفصیلی انٹرویو لیا گیا جس میں میزبان کا کہنا تھا  کہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے۔ وہاں شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس پر جو باہر دنیا بستی ہے پاکستانی وکشمیری جو باہر کے ممالک میں بستے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جن ممالک میں وہ رہتے ہیں ان کا ضمیر جھنجھوڑا جائے ان کو بتایا جائے کہ کشمیر کی کیا صورتحال ہے قاری فاروق احمد فاروقی صاحب سے سوال کیا گیا کہ اس سلسلے میں کس حد تک پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کامیاب ہوئی کہ وہ اپنا نقطہ نظر پھیلاسکے ۔

سوال کے جواب میں قاری فاروق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن  کی طرف سے کشمیری وپاکستانی کمیونٹی کا نقطہ نظر لینے کا شکریہ  ۔ انہوں نے کہا کہ جو پاکستانی عوام ہے  جس طرح کشمیر میں جو ظلم و ستم ہورہا ہے جو انڈیا کا مکروہ چہرہ ہے جو انڈیا کشمیر میں ظلم وستم روا رکھے ہوئے ہیں اس کے خلاف 26 جنوری کو انڈیا کے سفارتخانے کے سامنے  ہم نے ایک مظاہرہ کیا اواراس کے بعد ایفل ٹاور جہاں پوری دنیا کے سیاح روزانہ تشریف لاتے ہیں وہاں  اس ٹٓور کے سامنے کمیونٹی نے احتجاج کیا اور وہاں آنے والے سیاحوں میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے جس پر انڈین فورسز کی طرف سے روا رکھے گئے مظالم اور مظلوم کشمیری عوام کی حالت زار کے متعلق معلومات موجود تھیں۔

ان کو سی ڈیز اورپمفلٹس کی صورت میں معلومات فراہم کی گئیں جس میں  نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا گیا تھا۔ پیرس میں بے انتہا سرد موسم کے باوجود مظاہرے میں کمیونٹی کے تمام طبقات سے لوگ شریک ہوئے ان میں خواتین، بچے  کشمیری بھائیوں کی آواز بننے کیلئے ایفل ٹاور پر پہنچے۔

اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ 5 فروری کو پوری دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے پاکستانی وکشمیری پوری دنیا میں اس دن کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس امر کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے اس سلسلے میں جیسا کہ برطانیہ میں ایک بھرپور پروگرام منعقد کیاجا رہا ہے۔ فرانس میں کس حد تک آپ اور آپ کی کمیونٹی  کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میںں کامیاب ہوئے ہیں ۔

قاری فاروق احمد فاروقی کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ کو بتایا گیا ہے کہ یوم سیاہ کے موقع پرانڈین سفارتخانے کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا اس کے علاوہ دقتاً فوقتاً ایفل ٹاور پر احتجاج منعقد کیا جاتا ہے جہاں پوری کمیونٹی مل کر صدائے احتجاج بلند کرتی ہے ۔ تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی 5 فروری کے پروگرام کے سلسلے میں ایک باہمی مشاورت کریگی جس میں یہ طے کیا جائے گا کہ احتجاج کی کیا حکمت عملی ہوگی ۔ ہماری اولین خواہش ہوتی ہے کہ ہم ریاست پاکستان کی طرح کشمیری بھائیوں کی حمایت میں یورپی پارلیمان ہو یا فرانس کی پارلیمان ہو  یا سرکاری اداروں کے سامنے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کریںا۔

جیسا کہ آپ کو بتایا گیا کہ کشمیر میں افسوسناک بھارتی مظالم جو کہ ہمارے کشمیری بہن بھائیوں پرکیے جارہے ہیں جس طرح وہاں املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے ۔ طلبا وطالبات کو حراساں کیا جاتا ہے ۔ مظلوم عوام کو بے دردی کے ساتھ شہید کردیا جاتا ہے  اس کو سی ڈیز اورپمفلٹس کی شکل میں یہاں کمیونٹی اور مقتدر حلقوں اور سیاحوں میں تقسیم کیا جائے ۔تاکہ دنیا کے سامنے بھارت کا مکروع چرہ بے نقاب ہو۔

 

qari farooq ahmed at live@5 PTV