counter easy hit

کراچی پی ایس 114 ، پاکستان پیپلز پارٹی کوتاریخی فتح حاصل، جمہورکی فتح اور سرکاری تنخواہ دار نام نہاد سیاست کا بستر گول، قاری فاروق احمد فاروقی

کراچی پی ایس 114 ، پاکستان پیپلز پارٹی کوتاریخی فتح حاصل، جمہورکی فتح اور سرکاری تنخواہ دار نام نہاد سیاست کا بستر گول، قاری فاروق احمد فاروقی

Qari Farooq Ahmed, Ex-Chief Organizer, PPP, France, on, PS 114, classic , win, by, PPP, candidate, Saeed Ghaniکراچی؍اسلام آباد ( یس اردو نیوز) پی ایس 114: پیپلز پارٹی کے سعید غنی کامیاب، متحدہ کے ٹیسوری دوسرے نمبر پر، تحریک انصاف کے اُمیدوار چوتھے نمبر پر رہے۔  پی ایس 114 کے ضنی انتخاب کیلئے آج دن بھر پولنگ جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن کو موبائل ایپ کے ذریعے تمام 92 پولنگ سٹیشنوں سے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق، ایم کیو ایم کے امیدوار کامران ٹسوری 18 ہزار 106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی 23 ہزار 840 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوتھے نمبر پر ہیں۔اس سے قبل، کراچی کے صرف ایک صوبائی حلقے کا ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کیلئے دن بھر وبال جان بنا رہا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور تمام کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابقہ چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عوام کے حق میں بولنے اور عوامی مسائل کو سیاست کا حصہ بنانے پر پیپلز پارٹی کو نواز دیا اور تاریخی فتح عطا کی جس پر ہم اللہ تبارک و تعالیٰ کے شکر گزار ہیں  انہوں نے کہا کہ پی ایس 114 میں نام نہاد سرکاری تنخواہ پر ایجنسیوں کی ایمائ پر سیاست میں قدم رکھنے والے اور ابن الوقت ہر حکومت کا حصہ بننے والے قاتل نما سیاستدانوں کا بستر گول ہوگیا جو کہ عوام کے باشعور ہونے کی نشانی اور اللہ تعالیٰ کی غیبی امداد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے بد ترین عدم تعاون اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے پیپلز پارٹی کو فتح سے ہمکنار کیا جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی کی علامت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website