counter easy hit

مادر جمہوریت کو سلام ، وہ جس کی مانگ بھی اجڑی ہے اور کوکھ بھی بار بار اجڑی، قاری فاروق احمد

Qari Farooq Ahmed-Ex-Chief-Organizer-PPP-France

Qari Farooq Ahmed-Ex-Chief-Organizer-PPP-France

پیرس(نمائندہ یس نیوز ) سابقہ چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس جناب قاری فاروق

Qari Farooq Ahmed-Ex-Chief-Organizer-PPP-France

Qari Farooq Ahmed-Ex-Chief-Organizer-PPP-France

احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محترمہ نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سابقہ خاتون اول اور محترم جناب ذوالفقار علی بھٹوشہید کی دست راست اور معاون محترمہ نصرت بھٹو کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ محترمہ نصرت بھٹو کی ذات ایک ہمہ جہت ، بلند حوصلہ ، عزم و ہمت کی ایک داستان تھی جس کوآنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گے۔ محترمہ نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے کسی بھی آمر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والی پہلی خاتون راہنما ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔  محترمہ نصرت بھٹو عزم وہمت کی وہ مثال تھیں جس کہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی ۔ محترمہ نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کیلئے ہر دکھ درد بڑے حوصلے اور صبر کے ساتھ نہ صرف برداشت کیا بلکہ اپنا پورا گھر لٹا دیا پھر بھی ان کے حوصلے اور استقلال میں نہ صرف کبھی کمی نی آئی بلکہ خلقت ان کے عزم اور ان کی جوانمردی کو دیکھ کر حیرت و حسرت میں مبتلا رہی۔

محترمہ نصرت بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ہر سطح پرحوصلہ افزائی کی  اور انتہائی جبر اور ظلم کو برداشت کرنے کا ہنر بھی سکھاتی رہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website