counter easy hit

محمدرمضان مرزا ایڈووکیٹ کو پیپلزپارٹی گوجرخان کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد ،ان کی تقرری سے پیپلز پارٹی گوجرخان میں مزید مضبوط ہوگی، قاری فاروق احمد فاروقی

محمدرمضان مرزا ایڈووکیٹ کو پیپلزپارٹی گوجرخان کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد ،ان کی تقرری سے پیپلز پارٹی گوجرخان میں مزید مضبوط ہوگی، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے محمدرمضان مرزا ایڈووکیٹ کو پیپلزپارٹی گوجرخان کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ” جیالے پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم ترین حصہ ہیں۔” اس حقیقت کے مدنظر ان کی تقرری خوش آئند ہے۔ وہ گوجرخان کی مستقبل کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔

محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، عبدالرحمن مرزا اور مرزا عتیق سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس کا خاندان استقامت، ذہانت، سیاسی شعوراور انتظامی صیلاحیتوں کا مالک ہے، ان کی پیپلز پارٹی کے لۓ گراں قدر خدمات ہیں، ان کی تقرری پارٹی قیادت کا مدبرانہ اور دانشمندانہ فیصلہ ہے، اس سے پیپلزپارٹی گوجرخان میں مزید مضبوط ہوگی اورآئندہ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

qari farooq ahmed, ex-chief organizer, ppp, europe