counter easy hit

ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت قاری فاروق احمد فاروقی کی 10 مارچ 2018 کو پاکستان آمد، دورے کے دوران سیاسی وسماجی تقریبات میں خصوصی شرکت اور سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ الیکشن 2018 تک قیام کریں گے

ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت قاری فاروق احمد فاروقی کی 10 مارچ 2018 کو پاکستان آمد، دورے کے دوران سیاسی وسماجی تقریبات میں خصوصی شرکت اور سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ الیکشن 2018 تک قیام کریں گے

پیرس(نیوز ڈیسک)ٌ پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی کی 10 مارچ کو پاکستان آمد ، خصوصی دورے کے دوران وہ سیاسی وسماجی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے جس میں یس اردو نیوز اسلام آباد آفس کا افتتاح اور ہمالیہ ریسٹورنٹ پیرس کی پاکستان میں پہلی برانچ کا افتتاح بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ 26 مارچ کو قاری فاروق احمد فاروقی اپنے آبائی گائوں رنیاں چیچیاں روانہ ہونگے جہاں ان کی والدہ ماجدہ کی برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریبات کا آغاز ہوگا۔ اس کے بعد اپنے قیام کے دوران وہ اپنے انتخابات2018کیلئے بھرپور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اور یس اردو نیوز کی خصوصی کوریج کا جائزہ لیں گے ۔ قاری فاروق احمد فاروقی انتخابات 2018 سے پہلے سینئر قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعدپاکستان پیپلز پارٹی کی میڈیا کمپین میں موثر کردار ادا کریں گے۔ اس کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سرکردہ راہنما بھی ان کے ساتھ پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔

آئندہ لائحہ عمل تمام راہنمائوں کے ساتھ ملاقات کے بعد طے کیا جائے گا۔

QARI FAROOQ AHMED, EX-CHIEF, ORGANIZER, PPP, EUROPE, WILL, VISIT, PAKISTAN, ON, 10, MARCH, 2018, AND, WILL, PARTICIPATE, IN, POLITICAL, ACTIVITIES