counter easy hit

پنجاب حکومت اور رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے الزامات کو مسترد کر دیا

Zaim Qadri And Rana Sanaullah

Zaim Qadri And Rana Sanaullah

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاستدان ہیں اُن کے ڈیرے پر کوئی بھی آ سکتا ہے۔

انہوں نے خود ایسے کارکنوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جو ایف آئی آر میں نامزد تھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف والے روز اپنا موقف بدلتے ہیں۔ 6 سے 7 روز میں واقعے کی تحقیقات سامنے آ جائیں گی۔

سابق صوبائی وزیر نے تحریک انصاف کی شیریں مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں اوچھے ہتھکنڈوں سے انہیں گرفتار نہیں کرایا جا سکتا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے مدعی کو تعاون کرنا پڑتا ہے۔ تحریک انصاف ملزم کو گرفتار کرانے میں سنجیدہ نہیں۔

دوسری طرف ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے پریس کانفرنس میں پیش کی گئی فوٹیجز کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے پاس تصاویر تھیں تو پانچ دن بعد کیوں سامنے لائی گئیں۔

پی ٹی آئی کو جعلی تصاویر بنانے میں پانچ روز لگے۔ زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تحریک انصاف کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔