counter easy hit

پنجاب فوڈ اتھارٹی عید سیپشل آپریشن ٹیموں کی کاروائیاں

پنجاب فوڈ اتھارٹی عید سیپشل آپریشن ٹیموں کی کاروائیاں

Punjab Food Authority perations teams Eid Special activitiesصوبہ بھر میں 913 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 36 سیل، 234 کو جرمانے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

تیس سو گیارہ فوڈ پوائنٹس کو معمولی نقائص پر وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مختلف مقامات سے برآمد ہونے والے چھ سو سے زائد ایکسپائر بسکٹ، 450 پیکٹ جوس، بھاری مقدار میں کیک اور بچوں کی دیگر اشیاء خورونوش موقع پر تلف۔ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے پارکوں، عوامی تفریحی مقامات کی کینٹینوں کی چیکنگ کی گئی۔ گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال، شاہی قلعہ، ریس کورس، ماڈل ٹاون پارک، جلو پارک کی چیکنگ کی گئی۔ بیکریوں، فاسٹ فوڈ اور روائتی مقامی کھانوں کے پوائنٹس کی بھی باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے۔

صوبہ بھر میں 310 فوڈ سیفٹی ٹیمیں عید سپیشل ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ عید الفطر کے بڑے مذہبی تہوار پر عوام کو محفوظ اشیاء خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔