counter easy hit

پی ٹی آئی میں بنیادی ورکروں کی جگہ نام نہاد لوٹے،اتنی تبدیلی کہ سرمایہ دار امیدواروں نے کارکنان کاہی صفایا کر دیا،ملک انعام

پیرس (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس (یوتھ ونگ ) کے ملک انعام نے کہا ہ کہ   پی ٹی آئی میں تبدیلی تو نہیں آئی مگر بنیادی ورکروں کی جگہ نام نہاد لوٹے، سرمایہ دار، مسترد شدہ اور استعمال شدہ امیدواروں نے پی ٹی آئی کے کارکنان کاہی صفایا کر دیا۔تبدیلی کا نعرا مارنے والوں نے پانچ سال میں خیبرپختونخواہ میں نہ ڈیم بنائے، نہ گورننس ہائوس ، وزیراعلیٰ ہائوس کو لائبریریوں میں تبدیل کیا، نہ خیبر پختونخواہ میں سرمایہ آیا،نہ لوگوں کو روز کے مواقع دیئے، نہ صوبے کی تعمیر ترقی کیلئے موثر اور عملی اقدامات کئے، اگر کچھ کیا گیا تو صرف اور صرف عمران نیازی کا اے ٹی ایم جہانگیر ترین کا کے پی کے حکومت میں اثرورسوخ نظر آیا۔

انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے نام پر صوبے کو کنگال کر دیا گیا اربوں کے قرضے لے کر صوبوں کے رہائشیوں کو نسل در نسل غلام بنادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے سیاست میں غلاظت کا کلچر متعارف کروایا آج پی ٹی آئی کے ٹکٹس پر نہ نوجوان چہرے نظر آرہے ہیں نہ پی ٹی آئی کے بانی ورکرز دیکھائی دیتے ہیں ۔ پی ٹی آئی قومی جماعتوں کے مسترد شدہ لوٹوں کی انجمن بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہپاکستان کی باشعور عوام جان چکی ہے کہ کھیل اور سیاست میں بہت فرق ہوتا ہے اور سیاست کوئی کھیل نہیں ذمہ داری ہے جس کیلئے صرف باتوں سے عوام کی خدمت نہیں ہوسکتی عملی کام سرانجام دینا ضروری ہے۔

PTI, IGNORED, THE, BASIC,WORKERS, IN, LOVE,OF, TABDEELI, MALIK INAM, PMLN, YOUTH, WING,FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website