counter easy hit

تحریک انصاف کا ملک میں معاشی ایمرجنسی کے فوری نفاذ کا مطالبہ

PTI, demanded, financial, emergency, in, the, country, Asad Umar پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم سے ملک میں معاشی ایمرجنسی کے فوری نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ملکی معیشت کے ڈوبتے جہاز کو بچانے کے لیے فوری تدبیرکریں۔اسد عمرنے کہا کہ گزشتہ چار برس کی ناکام پالیسیوں کا تسلسل قومی سلامتی پر خطرات کے بادل گہرے کررہا ہے، دوسال سے ہم مسلسل نشاندہی کررہے ہیں کہ اسحاق ڈار کی پالیسیاں پاکستان کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی حقیقی صورتحال ہمارے اندازوں سےکہیں ابترہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی میعاد کےخاتمے کے بعد سے اب تک ساڑھے چار ارب ڈالرز کی کمی آچکی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی جبکہ بیرونی قرضے آسمان تک بلند ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس پاکستان کے بیرونی قرضوں کے حجم میں 9 ارب ڈالرز کا غیر معمولی اضافہ ہوا،9 ارب ڈالرز کے اضافے کے ساتھ مجموعی بیرونی قرضہ 83 ارب ڈالرز کی خطرناک سطح کو پہنچ گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website