counter easy hit

تحریک انصاف کا 15 دسمبر کو لاہور میں احتجاج، 16 مقامات کا انتخاب

PTI Protest

PTI Protest

لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کی قیادت نے لاہور کے سولہ مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے جہاں کارکن احتجاج کریں گے۔

عمران خان لاہور بند کرنے کے دوران چھ سے زائد مقامات کا دورہ کریں گے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ تحریک انصاف نے جن مقامات کا انتخابات کیا ہے۔

ان میں شاہدرہ، بھاٹی چوک شاہ عالم سرکلر روڈ، پی ایم جی چوک، بابو صابو، مال روڈ، جی ٹی روڈ، شالا مار، مغلپورہ، بھٹہ چوک، لبرٹی مارکیٹ، اکبر چوک، ٹھوکر نیاز بیگ ،چونگی امرسدھو، جوڑے پل، بھکیوال موڑ، مزنگ چونگی اور ہائیکورٹ چوک شامل ہیں۔