counter easy hit

چیف جسٹس کی کرسی سے ملک کے ڈکٹیٹرز کا تحفظ

ملتان: مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم ووٹوں کی جنگ نہیں لڑ رہے ہم اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک کے ڈکٹیٹرز کا تحفظ چیف جسٹس کی کرسی کرتی ہے۔

Protection of the country's dictators with Chief Justice's chairملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کے ڈکٹیٹرز کا تحفظ چیف جسٹس کی کرسی کرتی ہے جو آئین کی خلاف ورزی کریں ان کا احترام کس طرح کیا جا سکتا ہے اور ہماری پارٹی کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں رکاوٹیں ڈالنے والے لوگ جہاں بیٹھے ہیں ہم ان کو دیکھ رہے ہیں، ہمیں سرنڈر کرنے کا کہا جارہا ہے مگر ہم اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں کیونکہ ہم ووٹوں کی جنگ نہیں لڑ رہے ہم اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور لوگوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ڈٹے ہوئے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں پیش ہوا ہوں، انہوں نے کہا کہ میرے کاغذ نامزدی قبول کر لئے گئے ہیں۔