counter easy hit

پاکستانی پروفیسر شاہدہ حسنین نے یونیسکو کا کارلس جے پرائز برائے مائیکرو بیالوجی جیت لیا

Professor Shahida Hasnain of Pakistan Won UNESCO prize (1)

Professor Shahida Hasnain of Pakistan Won UNESCO prize (1)

پیرس: 7 نومبر2017ء: پاکستانی پروفیسر شاہدہ حسنین نے یونیسکو کا کارلس جے فنلے پرائز برائے سال 2017 جیت لیا ہے۔ یہ انعام انہیں ان کی مائیکروبیالوجی کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

پروفیسر شاہدہ حسنین کو یہ انعام کیوبا کی وزیر برائے تعلیم محترمہ اینا ایلسا ولیزقویز کوبیلا اور یونیسکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محترم جیتاشیو اینجیدا نے یونیسکو کے جنرل کانفرنس کی تقریب ایوارڈ کے موقع پر دیاجو گزشتہ روز یونیسکوہیڈکوارٹر پیرس میں منعقد ہوا۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان و مستقل مندوب یونیسکو بھی اس ایوارڈ کی تقریب میں موجود تھے۔

پروفیسر شاہدہ حسنین کو یہ ایوارڈ ان کی بھاری دھات کی ڈیٹاکسیفیکیشن کے نظام، سالٹ سٹریس ٹالوریسن نظام، بیکٹریل مارفوجینینس، ماحولیات، زراعت اور طبی مائیکروبیالوجی کی تحقیق کے اعتراف میں دیا گیاہے۔

پروفیسر شاہدہ حسنین جو کہ بانی و چیئر پرسن محکمہ مائیکروبیالوجی اور مالیکیولر جینٹیکس، یونیورسٹی آف پنجاب لاہور ہیں اور یہ ادارہ ماہرین اور آلات کے اعتبار سے بہترین مرکز جانا جاتا ہے۔

یونیسکو کارلس جے فنلے ایوارڈ برائے مائیکروبیالوجی کیوبا حکومت کی جانب سے ان سائنسدانوں کو دیا جاتا ہے جن کی تحقیق مائیکروبیالوجی اور اس کے لوازمات کے بارے میں بہترین تصور کی جائے۔ ایوارڈ کے دوسرے وصول کنندہ بنگلہ دیش کے ڈاکٹر سمیر شاہ تھے۔