counter easy hit

پریانکا چوپڑا کو پھر سے بالی ووڈ کی یاد ستانے لگی

Priyanka Chopra again Persecutors the remember of Bollywood

Priyanka Chopra again Persecutors the remember of Bollywood

ممبئی: بالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پریانکا چوپڑا کو دوبارہ بھارتی فلم نگری کی یاد ستانے لگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا سے جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ میں ایک بار پھر کب فلمیں کرنے جارہی ہیں، جس پراداکارہ نے جواب دیا کہ وہ بالی ووڈ کو بہت یاد کر رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ وہ جلد واپس آکر ایک بار ہندی فلموں میں کام کا آغاز کریں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہندی فلم کرنے کے لیے اب مزید زیادہ انتظار نہیں کرسکتیں۔

اداکارہ کا اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹس کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ خود کوہالی ووڈ  اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ساز ادارے اگست کا حصہ بننے پر خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ڈرامہ سیریل ’’کوانٹیکو‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا تاہم اب بھی ہالی ووڈ کے پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website