counter easy hit

وزیر اعظم آج دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم کے دورہ بحرین کیلئے ایئر بس اے تین سو بیس کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی اس پرواز کو وی وی آئی پی کا درجہ حاصل ہو گا۔ کھانوں کا مینیو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس وقت قومی ایئر لائن کے پاس جہازوں کی شدید کمی ہے۔

جس کے باعث کئی روٹ بھی منسوخ کئے جا چکے ہیں۔ تاہم یہ طیارہ چار روز سے زائد عرصہ تک معمول کے فلائٹ آپریشن سے باہر رہے گا۔