counter easy hit

وزیر اعظم نے چشمہ سی فور کا افتتاح کر دیا

میانوالی: صرف 8 ماہ کی مدت میں منصوبے کا میری موجودگی میں افتتاح قابل اعزاز بات ہے: شاہد خاقان عباسی

Prime Minister inaugurated Chashma C-4

Prime Minister inaugurated Chashma C-4

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چشمہ سی فور منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے ۔ تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جس وقت اس منصوبے کا آغاز ہوا اس وقت ملک میں نواز شریف کی حکومت تھی ، یہی وہ منصوبہ ہے جس نے ملک میں نیوکلیئر توانائی کی بنیاد رکھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ چشمہ یونٹ ون کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے، جلد ہی کے ٹو اور کے تھری کو بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہم نے طاقتور جوہری منصوبے کی بنیاد رکھی ۔ نومبر 2017 تک اس ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے 10 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے جس کی وجہ سے ماضی کی نسبت آج بجلی کی صورتحال انتہائی بہتر ہے ۔ ہم نے رواں سال ترقی کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سی پیک کی بدولت ملک میں ترقی کی رفتار میں مزید تیزی آئے گی۔