counter easy hit

بریکنگ نیوز : وزیر اعظم عمران خان 100 روزہ پلان کے حوالے سے آج ملک کے کس اہم ترین شہر کے دورہ پر روانہ ہوں گے؟

لاہو(ویب ڈیسک) وزیر اعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے، عمران خان 100 روزہ پلان پر اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ایوان وزیر اعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدات کریں گے۔ وزیر اعظم کو 100 روزہ پلان کے 15 نکات پر حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر حکومت پنجاب کے اقدامات بریف کیا جائے گا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں پنجاب کے شہروں میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو کسی بھی صورت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بننے نہیں دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن اتحاد اوراحتجاج سے متعلق پارٹی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کا ملک میں اداروں کی مکمل آزادی اوراحتساب کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہوں گے، شہباز شریف کو کسی صورت بھی پی اے سی (پبلک اکاؤنٹس کمیٹی) کا چیئرمین نہیں بنایا جائے گا، اس عہدے کے لیے مشاورت سے غیرجانبدارشخصیت کا انتخاب کیا جائے گا، اس کے لیے اگر کمیٹیاں بنانی پڑیں توبنائیں گے۔ امورحکومت کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے اراکین بھی اپنی تجاویزدیں ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکان پارلیمنٹ کو وزیراعظم آفس تک براہ راست رسائی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے موبائل ایپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ارکان پارلیمنٹ کسی مسئلے کی صورت میں وزیراعظم آفس سے براہ راست رابطہ کرسکیں گے۔