counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان نے ایم ڈی سوئی نادرن کو برطرف کر دیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ ، ایم ڈی سوئی نادرن کو برطرف کرتے ہوئے ملک میں بجلی اور گیس چوری کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی کی کیبینٹکمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی نے ملک میں سوئی گیس کے چوری ہونے کی وجوہات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی ، بریفنگ میں وزیر اعظم عمران خان کو سفارش کی کہ ایم ڈی سوئی نادرن کی وجہ سے ملک میں گیس کا بحران برھتا جا رہا ہے جبکہ ایم ڈی سوئی نادرن اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس بحران پر قابو پانے پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی نادرن کو برطرف کر دیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خا کی جانب سے انرجی سیکٹر کو ہدایات کی گئیں کہ ملک میں بجلی اور گیس چوری کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے ۔