counter easy hit

وزیراعظم کی نااہلی، 7 رکنی بینچ تشکیل دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (یس ڈیسک) درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر اقبال جعفری لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔

جبکہ اثاثوں سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو مکمل طورپر آگاہ نہیں کیا گیا جس کے بعد نواز شریف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے اور اس درخواست کی سماعت کے لیے 7رکنی لارجر بینچ بنایا جائے۔

یہ درخواست 1991ء میں دائر کی گئی تھی۔