counter easy hit

افغانستان میں سربراہ حزب اسلامی کو نمازی نے جوتا دے مارا

کابل: روس کے خلاف افغان جنگ سے شہرت حاصل کرنے والے، حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پر خطبہ جمعہ کے دوران ایک نمازی نے جوتا پھینک مارا۔

Prayer was beaten shoe to head of Hezbi Islami in Afghanistanخبروں کے مطابق گلبدین حکمت یار افغان صوبے ہرات کی ایک جامع مسجد میں جمعے کا خطبہ دے رہے تھے کہ وہاں موجود ایک نمازی نے اشتعال میں آکر ان کی طرف جوتا پھینک دیا اور ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ البتہ افغان میڈیا نے گلبدین حکمت یار پر جوتا اچھالنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ گلبدین حکمت یار اپنی خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے اسی ہفتے افغانستان واپس پہنچے ہیں۔