counter easy hit

15 ستمبر کے بعد دکھائیں گے کہ پیپلز پارٹی کیا ہے، خورشید شاہ

PPP will show its strength after 15 September , Khurshid Shah

PPP will show its strength after 15 September , Khurshid Shah

خیرپور(نمائندہ یس نیوز)خیر پور  میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے، جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے، طاہرالقادری کے پیش کردہ دستاویزات بالکل درست ہیں، اگر کوئی انہیں غلط کہتا ہے تو سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرے۔ ہم نے بھی پاناما لیکس پر دستاویزات دیے ہیں لیکن ہم سڑکوں پر نہیں آرہے بلکہ لوگوں سے رابطہ کررہے ہیں۔ جلد پی پنجاب میں اپنی پوزیشن بحال کرلیں گے۔ 15 ستمبر کے بعد دکھائیں گے کہ پیپلز پارٹی کیا ہے اور عید کے بعد دکھائیں گے لوگ کس کے ساتھ ہیں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور حکومت میں ملازمت پیشہ طبقے کی تنخواہیں بڑھائی گئیں، ہمارے دور میں ملک کا کسان خوشحال تھا، ہم نے زراعت پر سیل ٹیکس ختم کردیا تھا لیکن اب کسان سڑکوں پر آگئے ہیں اور غریب طبقہ مزیدغریب ہورہا ہے، موجودہ حکومت نے بجلی ہمارے دور سے زیادہ مہنگی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عہدوں کے پیچھے نہیں جاتے بلکہ عہدے ان کے پیچھے چلتے ہیں، وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں، پیپلز پارٹی سندھ کی صدارت لے کر آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں بن سکتے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website