counter easy hit

پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے بعد سندھ پر قبضہ کرنے کی تیاریاں۔۔۔۔۔تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو بڑا سرپرائز دے دیا

کراچی ؛تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کے لیے نومنتخب ایم پی ایز کو بنی گالہ طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے سندھ بھر کے ایم پی ایز کوکل 9اگست کو بنی گالہ طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں اہم

عہدوں اور ذمہ داریوں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 5 سالوں میں ملک کو تبدیل کرنا ہے اور قربانیوں کے بغیر تبدیلی نہیں آ سکتی۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خرچے کم کرنے ہوں گے، ایک کمیٹی بنائیں گے اور صدر، وزیر اعظم اور وزراءکے خرچے کم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت غربت ہے اور 50 فیصد پاکستانی دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے، ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، اقتدار ذات کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 سالوں میں اس ملک کو تبدیل کرنا ہے اور قربانیوں کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مزید کام کرنا ہے اور بلدیات میں مزید اصلاحات لانی ہیں، تعلیم کے شعبے میں مزید کام کرنا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور وزیروں کا انتخاب میری ذمہ داری ہے لہذا سب کچھ میرٹ پر ہوگا اور سب لوگوں کا احتساب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سب وزیروں کو ٹارگٹ دیں گے اور وزیروں کو 9 بجے دفتر

گے اور وزیروں کو 9 بجے دفتر پہنچنا ہوگا، پرویز خٹک نے بڑی مشکل سے حکومت چلائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی کو صوابدیدی فنڈ جاری نہیں کیا جائے گا بلکہ قانون میں تبدیلی کرکے صوابدیدی فنڈ کو مکمل ختم کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کسی چیز کو مخفی نہیں رکھا جاسکتا، تمام منتخب ممبران احتیاط سے حکومت کے معاملات چلائیں اور دل میں خوف خدا رکھ کر شب و روز کام کریں۔