counter easy hit

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئیر رہنما ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

PPP leader Nadeem Afzal Chan joins PTIاسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا اور عمران خان کو 25 اپریل کو پیر مکو میں اپنی رہائش گاہ آنے کی دعوت دی جہاں وہ پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔