counter easy hit

پشاور، پاکستان پیپلز پارٹی کایونیورسٹیوں کی فیسیں  عوام کی پہنچ سے دورکرنے پر پختونخوا حکومت سے شدید احتجاج، نیازی کی جعلی اصلاحات کا پول کھل گیا

PPP, condemns, increase, in, University, fee, in, KPK, by, PTI, Governmentپشاور(یس اردو نیوز)پیپلز پارٹی کی پشاور کی یونیورسٹیوں کی فیسیں بڑھانے کی مذمت خیبرپختونخواہ میں ایک ایک کر کے نیازی کی جعلی اصلاحات کا پول کھل رہا ہے، ترجمان پی پی پی خیبرپختونخواہ میں تعلیمی اصلاحات کے غبارے سے بھی ہوا نکل چکی ہے، چودھری منظور پشاور میں یونیورسٹیوں کے طلبہ فیسوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر آگئے ہیں ، ترجمان پی پی پی تعلیم کے انصاف کا نعرا لگانے والے عمران نیازی کی حکومت نے غریبوں کیلئے تعلیم کے دروازے ہی بند کر دئے، چودھری منظور خیبرپختونخواہ کو بنی گالہ کی کالونی کی طور پر چلانے والوں کے خلاف اساتذہ بنی گالہ آ کر احتجاج کرتے رہے، چودھری منظور دوسروں کو اقربا پروری کا طعنیٰ دینے والے عمران خان جواب دیں شعبہ صحت کے انچارج کا ان سے کیا رشتہ ہے، چودھری منظور وہ شخص کون ہے جو امریکہ میں بیٹھ کر خیبرپختونخواہ کے شعبہ صحت کا بیڑا غرق کر رہا ہے، ترجمان پی پی صحت کے شعبے کی عمرانی اصلاحات سے مریضوں کو سہولتیں ملنا تو دور ڈاکٹر ہی سڑکوں پر آگئے، ترجمان پی پی پی نوے دن میں کرپشن ختم کرنے کا نعرا لگانے والے نے احتساب کمیشن کا چیئرمن ہی رہنے نہ دیا، چودھری منظورپی پولیس اصلاحات کا ڈھنڈورا پیٹنے والی نیازی سرکار پولیس کی نگرانی میں مشال خان کا بہیمانہ قتل ہوا، ترجمان پی پی پی ڈیرااسماعیل خان میں لڑکی کو برہنہ کر کے گھمانے کا سانحہ نیازی سرکار کی جاہلانہ اصلاحات کا ہی نتیجہ ہے، چودھری منظور بنی گالہ اور نتھیا گلی کے پہاڑوں پر بیٹھ کر بولے جانے والا جھوٹ سچ میں نہیں بدل سکتا۔

پشاور یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں طالب علموں کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ فیسوں میں اضافےاور غیر قانونی بھرتیوں کےخلاف طالب علم دھرنے پر ہیں۔ یونیورسٹی آف پشاور اوراسلامیہ کالج یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء کا احتجاج جاری ہے۔ پشاوریونیورسٹی کے طلباء ایڈمن بلاک کے سامنے گیارہ دنوں سے دھرنا دیئے ہیں لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی جبکہ اسلامیہ کالج وائس چانسلردفتر کے سامنے بھی دھرنا جاری ہے۔ طالب علموںفیسوں میں اضافے اوریونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کےخلاف دھرنے پر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website