counter easy hit

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آبادی کاعالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کاعالمی دن آج منایاجارہا ہے جس کامقصد عوام الناس میں بڑھتی ہوئی آبادی سے پیداہونے والے مسائل کے حوالے سے شعور بیدارکرناہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے بے شمار مسائل آبادی میں اضافے سے جڑے ہوئے ہیں، ان میں سے ایک بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک کی فراہمی ہے۔علاج، رہائش، تعلیم اور دیگر بنیادی اشیاء جو بنی نوع انسان کے لیے ضروری ہیں۔ اگرچہ کچھ ممالک نے ذرائع ابلاغ اور میڈیکل سائنس میں ترقی اور تعلیم کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک میں آبادی کے مسئلے پر قابو تو پا لیا مگر کئی عشروں کے بعد اس کا ایک نتیجہ یہ نکلا کہ کچھ ممالک میں آبادی میں کمی آرہی ہے اور بوڑھے افراد کی آبادی دوسرے طبقوں کے مقابلے میں زیادہ ہو رہی ہے۔ عالمی ماہرین کے مطابق دنیا کی آبادی اس تیزی سے بڑھ رہی کہ اس تیزی سے وسائل مہیا نہیں ہو رہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یواین پاپولیشن فنڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دن کے منانے کا مقصد آبادی پر کنٹرول نہیں بلکہ لوگوں میں یہ آگہی پیدا کرنا ہے کہ اگروسائل کی عدم موجودگی میں اسی تیزی کے ساتھ دنیا کی آبادی بڑھتی گئی تو آنے والی نسلوں کا کیا بنے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website