counter easy hit

سیاسی جماعتیں کرپٹ لیڈرز کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں: سراج الحق

اسلام آباد: سب کا احتساب چاہتے ہیں، عدلیہ میں بھی کرپشن کے خلاف جنگ لڑیں گے

Political parties do not place corrupt leaders in their rows: Siraj ul Haqسپریم کورٹ کے باہر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکمران شاہی خاندان وہی فیصلہ قبول کریں گے جو انکے حق میں ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں، شریف فیملی کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔ سراج الحق نے کہا ہم نے فیصلہ کرلیا ہے، چوکوں اور چوراہوں میں بھی کرپشن کیخلاف لڑیں گے، عدلیہ اور ایوانوں میں بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کرپٹ لیڈران کو اپنی جماعتوں میں جگہ نہ دیں۔