counter easy hit

 راولپنڈی رتہ کے علاقے مبینہ جعلی مرچ مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چهاپہ،

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر فیکٹری سے مضر صحت مصالحہ جات کو قبضے میں لے کر فیکٹری کو بند کردیا
چوکی رتہ سے چند گز کے فاصلے پر موجود فیکٹری میں عرصہ دراز سے مضر صحت جعلی مصالحہ جات بنائے جارہے تھے جہاں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر بند کیا .
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری راجہ جمیل چئیرمین یونین کونسل نامی شخص کی ہے جو انچارج چوکی رتہ مرزا شکیل سب انسپیکٹر کے ساتھ ملی بھگت کرکے فیکٹری کو چلارہا تھا مرزا شکیل سب انسپیکٹر گزشتہ ایک سال سے چوکی میں بطور انچارج ڈیوٹی سر انجام دے رہا پے
جعلی مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری میں اس سے پہلے بھی پنجاب فوڈ نے چھاپہ مارکر بند کیا لیکن سیاسی اثرواثوح کی بنا پر راجہ جمیل اپنی فیکٹری کو کھلا دیتا یے جو جعلی مصالحہ جات اور مرچیں بنا رہے ہیں اور انسانی زندگی کی ساتھ بھی کھیل رہے ہیں