counter easy hit

پولیس نے ٹارگٹ کلر رئیس مما کی عدالت میں پیشی کو خطرہ قرار دے دیا

کراچی جیل پولیس نے ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کی عدالت میں پیشی کو خطرہ قرار دے دیا، جیل سپریٹنڈنٹ نے عدم پیشی کا لیٹر جمع کرادیا۔

Police declared risk as the present of target killer Raees mama in the courtکراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر رئیس مما کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی، جیل سپرینٹنڈنٹ نے عدم پیشی کا لیٹر جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم رئیس مما ہائی پرو فائل ٹارگٹ کلر ہے، ملزم کو عدالت میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے، جیل سے موومنٹ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ جیل حکام نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو مقدمات جیل عدالت منتقل کرنے کا خط لکھ دیا ہے لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا،رئیس مما کے خلاف چکرا گوٹھ حملہ اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 6سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔