counter easy hit

پولیس لین ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ”پولیس اور میڈیا ایک ساتھ ‘ کے عنوان سے میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

پولیس لین ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ”پولیس اور میڈیا ایک ساتھ ‘ کے عنوان سے میڈیا ورکشاپ کا انعقاد، میڈیا اور پولیس معاشرے اھم حصہ ہیں، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری
"Police and media together title" media workshop held in police lane head Quarter Islamabadاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پولیس لین ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ”پولیس اور میڈیا ایک ساتھ ”میڈیا ورکشاپ منعقد ہوئی . انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری اور ڈی جی آپریشنز کے پی کے کے محمد علی بابا خیل نے صحافیوں اور پولیس حکام سے اس موقع پر خطاب کرتے ہووے کہا کہ میڈیا اور پولیس معاشرے اھم حصہ ھیں .انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ،کرپشن کا خاتمہ، میرٹ پر تفتیش، لوگوں کے دکھوں کو سکھ میں تبدیل کرناقانون و آئین کی بالا دستی ترجیحات میں شامل ھیں انہوں نے کہا کہ پولیس ایک سروس کا نام ہے۔ سروس خدمت ایک پولیس آفیسر کا فوکس ہوناچاہئیے ۔ اگر آپ کسی کو عزت دیں گے تو اس سے آپکی عزت بڑھے گی۔خاص طور پر جب آپ کیسی غریب آدمی کی مدد کرتے ہیں تو آپکو روحانی سکون میسر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا وژن ہے کہ اسلام آباد پولیس میں تفتیش کے معیار کو ا علیٰ بنایا جائے اسی لئے ہم نے پولیس لائن میں سکول آف انویسٹی گیشن بنایا ہے جس کی بدولت ادارے کی کارکر دگی مزید بہتر ہو گی ۔اسلام آباد پولیس کے افسران کے لئے یہ کورسز انتہائی سودمند ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ ایک پولیس افسر کو پیشہ وارانہ مہارت اور پروفیشنل اپروچ ہوتا چاہئیے۔اس موقع پر صحافیوں کے علاوہ ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیرہ اعظم ، ڈی جی آپریشنز اسلام آباد وقار احمد بھی موجود تھے.انہوں نے کہا کہ آجکل کے حالات میں پولیسنگ ایک بہت مشکل اور چیلنجنگ پیشہ بن چکا ہے ہرطرف سے چیک اینڈ بیلنس نے پولیس کے فرائض کو مزید سخت کر دیا ہے۔ اور عوام کے وابستہ توقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ایسے میں جوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے پیشے اور وردی سے محبت کریں اور اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کریں۔ اور لوگوں بالخصوص مظلوم لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد پولیس جوانوں کی استعدادی صلاحیتیں بڑھاکر عوام دوست اور پیشہ ورانہ پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔ پولیس کلچر پولیس افسر کے رویئے سے بنتا ہے اور جب عوام کے ساتھ رابطہ اور رویہ اچھا ہو تو بہتر نتائج سامنے آنا شروع ہونگے۔ خاتون پولیس آفیسرایس پی ہیڈ کوارٹر سمیرہ اعظم نے کہا ھے کہ معاشرے میں پولیس دوست کلچر فروغ دینے میں خواتین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ھے ،خواتین میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں۔ خواتین نے زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی قابلیت کالوہا منوایا ہے۔

3ہم مائیں’ ہم بہنیں، ہم بیٹیاں، قوموں کی عزت ہم سے ہے ”خاتون پولیس آفیسر ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیرہ اعظم  نے کہا ہے کہ معاشرے  میں  پولیس دوست کلچر فروغ دینے میں  خواتین  کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ھے ،خواتین  میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں۔ خواتین نے زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی قابلیت کالوہا منوایا ہے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیرہ اعظم  کا صحافی اصغر علی مبارک کو خصوصی انٹرویو