counter easy hit

پنڈ دادنخان، دو خوفناک حادثات میں دوافراد جاں بحق

پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)2واقعات میں 2افراد جاں بحق،تفصیلات کے مطابق دھریالہ جالپ کے محلہ ولایت شاہ میں بیرون ملک مقیم وارث شاہ کے زیرتعمیر مکان پر دیگر رشتہ دار کسی بات پر اکھٹے ہوئے تو وہاں معمولی تو تکار کے دوران کاظم شاہ ولد محمود شاہ کے سر میں اینٹ لگ گئی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس چوکی انچار ج دھریالہ جالپ راجہ اشفاق نے بتایا کہ واقعہ کے حوالہ سے زوہیب اور شمیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔دوسرے واقعہ میں جلالپورشریف کی قریبی پہاڑی سے مشتاق گوندل ٹریکٹر ٹرالی میں مٹی لوڈ کروا رہاتھا کہ پہاڑی تودا اس کے اوپرآگراجس سے سکول ٹیچر مشتاق گوندل موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش نکال کر لواحقین کے حوالہ کر دی۔