counter easy hit

پشاور کی چاروں سرکاری یونیورسٹیاں 3 دن تک بند رہیں گی

 Universities

Universities

پشاور (یس ڈیسک) پشاور کی چاروں سرکاری یونیورسٹیاں آج سے 3 دن تک بند رہیں گی۔ ترجمان جامعہ پشاور کے مطابق سانحہ پشاور کے سوگ میں پشاور کی چاروں سرکاری یونیورسٹیاں 3 دن تک بند رہیں گی جبکہ فاٹا سیکریٹریٹ کے اعلان کے مطابق قبائلی علاقوں کے تمام تعلیمی ادارے 3 دن تک بند رہیں گے۔

ادھر ایبٹ آباد میں بھی ضلع بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم اسلام آباد سے جاری اعلان کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق آج کھلیں گے۔