counter easy hit

خود احتسابی کی وجہ سے پرفارمنس بہتر ہو رہی ہے: حریم فاروق

کراچی: اداکارہ کا کہنا ہے کہ خود احتسابی کی قائل ہوں، جس سے میری پرفارمنس میں روزبروز بہتری آ رہی ہے۔

Performances are improving due to self-determination: Hareem Farooqاداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ تجربات سے ہی انسان سیکھتا ہے۔ پروڈیوسر کے طور پر فلم جانان کی بیرون ممالک میں شاندار کامیابی نے میرے حوصلے بڑھا دیئے تھے۔ اب نئی فلم پرچی کی تیاریاں جاری ہیں، جس کو دیکھ کر شائقین ضرور متاثر ہوں گے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ خود احتسابی کی قائل ہوں جس سے میری پرفارمنس میں روزبروز بہتری آ رہی ہے، خود کو فن کی طالبہ سمجھتی ہوں اور جہاں سے بھی کچھ سیکھنے کو ملے اسے اپنا لیتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ صاف گو ہوں اور اسی طرح کے لوگوں کو پسند کرتی ہوں ، کبھی کسی سے حسد نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے دوستوں کی ترقی کیلئے دعا گو رہتی ہوں۔

You must be logged in to post a comment Login