counter easy hit

پیپلز پارٹی یورپ کے راہنمائوں کا چوہدری محمد رزاق ڈھل سےانکےوالدمحترم مرحوم حاجی اللہ داد کی وفات پراظہار افسوس


پیپلز پارٹی یورپ کے راہنمائوں کا چوہدری محمد رزاق ڈھل سےانکےوالدمحترم مرحوم حاجی اللہ داد کی وفات پراظہار افسوس
فرانس(ایس ایم حسنین) ُٰپیرس کی معروف کاروباری شخصیت سینئر راہنما پیپلز پارٹی چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کے والد حاجی اللہ داد جوکہ جمعرات 23فروری کو رضائے الہی سے وفات پاگئے تھے انہیں ڈھل بنگش گجرات میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ اس موقع پیپلز پارٹی یورپ کے سینئر راہنماﺅں قاری فاروق احمد، زاہد عباس شاہ، کفایت نقوی، خان زاہد اقبال،میاں محمد اجمل اور دیگر نے پارٹی راہنما سے تعزیت کا اظہار کیا اورمرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی ۔چوہدری محمد رزاق ڈھل نے PEOPLES, PARTY, EUROPE, LEADERS, AND, WORKERS, EXPRESS, THEIR, CONDOLENCE, ON, DEATH, OF, FATHER, OF, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, CHAUDHRY, MUHAMMAD, RAZAQ, DHALدوستوں اور تمام راہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا ۔ماجی ومعروف کاروباری شخصیت اور سینئررہنما پیپلزپارٹی فرانس  چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کےوالد محترم اور سینئررہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری افضال ڈھل بنگش کے ماموں حاجی اللہ دادجو جمعرات 23 فروری کووفات پاگئے تھے کی نماز جنازہ جمعہ 24 فروری بعدنماز جمعہ انکے آبائی گائوں ڈھل بنگش گجرات میں ادا کی گئی،،نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی پنجا ب کے صدر قمر الزمان کائرہ سمیت ، پیپلز پارٹی یورپ ، گجرات سمیت لاہور اور اسلام آباد کیے راہنمائوں اور معروف سیاسی وسماجی شخصیات نےبھی شرکت کی اور چوہدری ارشد ڈھل بنگش،چوہدری رزاق ڈھل بنگش اور چوہدری افضال ڈھل بنگش سے اظہار افسوس کیا،،بروز اتوار 26 فروری صبح گیارہ بجے مرحوم حاجی اللہ داد کے ایثال ثواب اور مغفرت کیلئے قل خوانی کااہتمام کیا گیا جس میں چوہدری رزاق ڈھل کےعزیز واقارب کے علاوہ اہل گجرات سمیت لاہور اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور چوہدری رزاق ڈھل اور انکے بڑے بھائی چوہدری ارشد ڈھل بنگش سے اظہار افسوس کیا،،11 بجے مقامی جامع مسجد میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی گئی،،ادھر فرانس میں بھی چوہدری رزاق ڈھل کے بیٹے چوہدری رضی ڈھل سےانکے دادامرحوم حاجی اللہ دادکی وفات پر افسوس کرنے والوں کاتانتابندھا ہواہے،،چوہدری رضی ڈھل کاکہنا ہے کہ زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے ایک نہ ایک دن ہم سب نے اس دنیا سے جانا ہے ،انہوں نے فرانس اور پاکستان بھر سے انکے والد کی وفات پر افسوس کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ انکے والد کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی جائے۔۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website