counter easy hit

لاس اینجلس میں ساحل پر مگرمچھ دیکھ کر لوگ خوفزدہ

لاہور: خوفزدہ شہریوں نے مگرمچھ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے مگرمچھ کو پکڑ کر دوسری جانب لے جا کر چھوڑ دیا

People scared watching the crocodiles on the coast in Los Angelesایک امریکی ریاست میں ساحل پر تفریح کے لئے موجود لوگ اس وقت خوفزدہ ہو گئے جب ان کے درمیان ایک مگر مچھ آدھمکا۔

غیرملکی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے ہالی ووڈ میں صبح سویرے سمندر کی تازہ ہوا کھانے کے لئے نکلا یہ مگرمچھ دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو بلالیا

جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مگرمچھ کو قابو میں کرنے کا انتظام کر لیا اور مگر مچھ کو دبوچ کر دوسری جانب چھوڑ دیا جہاں لوگوں کی آمد نہیں ہوتی۔

آزادی ملتے ہی مگر مچھ نے ساحل سے بھاگ نکلنے میں غنیمت جانی اور واپس سمندر کی تیز و تند لہروں میں غائب ہو گیا۔