counter easy hit

’’پیپلز پارٹی کا تو پتا نہیں لیکن ن لیگ کے ساتھ یہ کام ضرور ہو گا ‘‘ شیخ رشید نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر نوازشریف کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف چاہتےہیں کہ کوئی این آراوہوجائے، پیپلزپارٹی کاپتہ نہیں لیکن(ن)لیگ میں گروپ بنےگا، نوازشریف کی بھی یہی خواہش ہےکہ انہیں این آراومل جائے، آصف زرداری اورنوازشریف قومی سلامتی کیلئےخطرہ ہیں، نوازشریف سمجھتےتھےکہ عوام ان کےساتھ کھڑی ہوگی، آصف زرداری کوبھی یہی غلط فہمی ہےکہ عوام ان کےساتھ ہے، آصف زرداری کی سیاست دھوکےکی سیاست ہے، آصف زرداری اورنوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن بک سمارٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیمت 530 روپے ہو گی جبکہ اسلام آباد میں اس کی قیمت تقریبا 15 سو روپے ہے ۔ سمارٹ کارڈ دراصل شناختی کارڈ کی طرح کا ہی ہو گا جس میں چپ لگی ہوئی ہے اور اس چپ میں گاڑی سے متعلق تمام ڈیٹا بھی موجود ہو گا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اب تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن صرف سمارٹ کارڈ پر ہو گی کی جس کی فیس 530 روپے ہو گی ، اس کا حجم بس شناختی کارڈ کی ہی طرح ہو گا ۔ رجسٹریشن بک کو سمارٹ کارڈ میں تبدیل کروانے کیلئے حکام کسی بھی شہری پر دباو نہیں ڈالیں گے بلکہ اگر کوئی اپنی مرضی کے تحت کروانا چاہے تو کروا سکتا ہے اور یہ مکمل طور پر گاڑی کے مالک کا فیصلہ ہو گا ۔سمارٹ کارڈ میں ایک چپ لگی ہو گی جو کہ گاڑی کے ماضی کے بارے میں تمام تر معلومات فراہم کرے گی ۔ اس میں گاڑی کے مالک ، شناختی کارڈ نمبر ، چیسی نمبر ،ر جسٹریشن نمبر ، تاریخ رجسٹریشن ، انجن نمبر ، ٹوکن ٹیکس ، سلینڈروں کی تعداد ، باڈی کی قسم ، گاڑی کا رنگ ، کمپنی کا نام اور گاڑی کے وزن سے متعلق معلومات شامل ہوں گی ۔