counter easy hit

پی سی بی کی شین وارن کو پی ایس ایل تھری میں کمنٹری کی پیشکش

پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے آئندہ سیزن کی ٹی وی کمنٹری کیلئے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن سے رابطہ کیا ہے۔جو پی سی بی کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

PCB offers Shane Warne for commentary in PSL threeلاہور: پی سی بی ذرائع کے مطابق اگر لیگ اسپنر سے معاہدہ ہو گیا تو پی ایس ایل کو چار چاند لگ جائیں گے کیونکہ شین وارن مہنگے ترین کمنٹیٹر کی حیثیت سے صرف اسکائی ٹی وی اور آسٹریلین چینل نائن کیلئے خدمات انجام دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس بار بھی ٹی وی پروڈکشن پی سی بی خود کر رہا ہے اور شعبہ مارکیٹنگ اس سلسلے میں سرگرم ہوچکا ہے کیونکہ اس مرتبہ پاکستانی لیگ کے میچز پڑوسی ملک بھارت میں بھی دیکھے جائیں گے جس کیلئے ایک چینل سے معاہدہ ہو چکا ہے۔