counter easy hit

پیرس: پاکستانی میوزک شائقین کے زبردست اصرار پر شہرہ آفاق پاکستانی گلوکار رفاقت علی خان ایک مرتبہ پھر ذائقہ ریسٹورنٹ میں اپنے لازوال ککلام پیش کریں گے

پیرس (یس اردو نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی کھانوں کے بہترین مرکز ذائقہ ریسٹورنٹ کی طرف سے منعقد کیے گئے  پاکستانی صوفی اور کلاسیکل میوزک کے استاد رفاقت علی خان کے ساتھ شام کی زبردست کامیابی کے بعد شائقین کے اصرار پر ایک مرتبہ پھرذائقہ ریسٹورنٹ نے 12 نومبر 2017 کو شام چوراسی گھرانے کے مایہ ناز گلوکار استاد رفاقت علی خان کے ساتھ میوزکل شام کا اہتمام کیا ہے۔پروگرام اتوار 12 نومبر شام 7 بجے شروع ہوگا۔ گزشتہ پروگرام کو مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کے پیش نظر کھانوں اور ہال کی تزئینن وآرائش کا بہترین اہتمام کیا گیا ہے۔ جیسا کہ پیرس میں ذائقے اور کھانوں کے معیار کے اعتبار سے ذائقہ ریسٹورنٹ کی بے حد تعریف کی جاتی ہے اس لئے پیرس کے لوگ پاکستانی کھانوں کے دلدادہ ذائقہ ریسٹورنٹ کا رخ کرتے ہیں۔

Paris, cultural, show, zaiqa, restaurant, opens, its, doors, for, Ustad Rafaqat Ali Khan پروگرام کے آرگنائزر عمران یونس نے یس اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کی بے حد پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر پاکستانی صوفی وکلاسیکل گائیک رفاقت علی خان صاحب کو پیرس مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفاقت علی خان نے کی دلفریب آواز اور ان کے سروں نے پیرس کے لوگوں کو دیوانہ بنا رکھا ہے اس لئے ان کے پچھلے پروگرام کی بھرپور پذیرائی کے بعد اب ان کوساتھ  لے کر ایک مرتبہ پھر میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا

شام چوراسی نے فن و موسیقی کی بڑی خدمت کی ،رفاقت علی خان اس گھرانے کے انتہائی باصلاحیت چشم و چراغ ہیں جنہوں نے دنیائے موسیقی میں اپنے فن سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جو نہ صرف میر ے لئے بلکہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے ۔ جو خدمات فن و موسیقی کے حوالے سے شام چوراسی گھرانے نے انجام دی وہ کسی سے ڈھکی چھکی نہیں ہیں ۔ گانے کی اصل روح کلاسیکی موسیقی ہے جس پر اس خاندان کو خاص عبور حاصل ہے ۔

پروگرام انشااللہ اتوار شام 7 بجے شروع کردیا جائے گا ۔شرکائ کی سہولت کے پیش نظر بہت سے سٹالز کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستانی کھانوں اور کلچر کو نمایاں طور پر دکھایا جائے گا۔ اور فیملیز کو اچھی تفریح دیکھنے کو ملے گی۔ پروگرام میں شامل ہونے کیلئے ٹکٹ انتہائی مناسب 20 یورو رکھا گیا ہے کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے 0651539589پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website