counter easy hit

مضافات پیرس “پیری فت” میں ملک عنصر نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ چین “FETE A CREPE ” کی شاخ کا افتتاح کیا

Opening

Opening

پیرس (اے کے راؤ سے) فرانس میں آج کل فاسٹ فوڈ چین بزنس ترقی پزیر ہے، امریکن فاسٹ فوڈچین میکڈونلڈ اور کنگ برگر کے مقابلے میں فرانس میں ” Q ” کیوک نے قدم جمائے مگر ترکش فوڈ اکثریت کی پسند رہا۔

پچھلے دنوں انگلش چکن اینڈ چپس نے فرانس کا رخ کیا جو افریکن فیملی کی اولین پسند ٹھرا مگر ینگسٹر متاثر ہوئے تاکوز ریسٹورنٹ سے جس نے تیزی سے ترقی کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر اہم علاقے میں تاکوز یا اس سے ملتے جلتے ریسٹورنٹ نظر آنے لگے۔

آج کل بچوں اور نوجوانوں کی اولین پسند جس فاسٹ فوڈ چین نے فرانس میں ٹرینڈ پکڑا ہے وہ ہے “FETE A CREPE ” ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کا آغاز پیرس کے شمالی مضافات پیری فت میں ملک عنصر اینڈ فیملی نے کیا جس میں انہوں نے فیملی فرینڈ اور قریبی دوستوں کو دعوت تعام دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق صدر ڈاکٹر ارشاد کمبو ، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سابق صدر طارق چوہدری ، مختار چوھدری، اور اے آر وائی کے خالد بشیر کے علاوہ راقم الحروف راؤ خلیل احمد نے بھی شرکت کی۔