counter easy hit

پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد وزیراعظم کو استعفی دینا چاہیے۔ افضال احمد گوندل

Afzaal Gondal

Afzaal Gondal

فرانس : پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے اور ایک مکمل بنچ کو اس کی تحقیق کرنے کے بعد ان حرام خوروں کے ہلک میں ہاتھ ڈال کر پاکستان قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے۔

اس خاندان نے پاکستانی قوم کا سارا پیسہ لوٹ کے باہر کے ملکوں میں اپنا کاروبار بڑھا لیا ہے ان حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں یہ حکمران تو اپنی تجوریاں بھرنے آئے ہیں ان کا بس چلے تو یہ ملک کو بھی بیج دیں۔

ان خیالا ت کا اظہار مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری افضال احمد گوندل پیرس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری افضال احمد گوندل کا مزید کہنا تھا کہ میاں برادران کے دولت کو چھپانے کے سارے راز افشاں ہو چکے ہیں۔ عوام کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

میاں برادران کو اب ایک بار پھر ملک بدر کرنا ہو گا ۔ عمران خان کو دھرنوں اور دیگر جلسوں میں جو کہا بالکل سچ کہا تھا یہ کاروباری لوگ عوام کے مسائل ختم نہیں بلکہ ہمیشہ بڑھاتے ہیں۔