counter easy hit

پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت۔۔۔ امریکی ایٹمی جریدے کے انکشاف نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد; پاکستانی سائنسدانوں نے یوم دفاع کے موقع پر قوم کو بڑا تحفہ دیدیا، یورینیم افزودگی اور پلوٹونیم کی پیداواری صلاحیتوں میں توسیع اور ڈلیوری نظام میں بڑی پیشرفت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بلیٹن آف اٹامک سائنٹسٹس میں 31اگست کو شائع ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اگر

پاکستان نے اپنے ایٹمی پروگرام میں اور ڈلیوری کی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھا تو اس کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے ذخائر میں اگلے سات سالوں میں 150-140سے 220اور250تککا اضافہ ہوسکتا ہے۔فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے ممبران کی جانب سے لکھی گئی 12صفحوں پر مشتمل رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان یورینیم کی افزودگی اور پلوٹو نیم کی پیداواری صلاحیتوں میں توسیع اور ڈلیوری کا نظام وضع کرنے میں مصروف ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ 2025تک ملک کے وار ہیڈز میں 220سے 250 تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن جائے گا۔ واضح رہے کہ یوم دفاع و شہداء آج ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وم دفاع و شہداء کا آغاز نمازِ فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔یومِ دفاع کے سلسلے میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی، جہاں پاکستان ایئرفورس اصغر خان اکیڈمی کےکیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز فرائض سنبھال لیے، جن میں 5 لیڈی کیڈٹس بھی شامل ہیں۔تقریب کے مہمان

خصوصی ایئر وائس مارشل ندیم صابر تھے، جنہوں نے پرچم کشائی کی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانہ کی۔کراچی کے مسرور ائیربیس میں تقریبکراچی کے مسرور ائیربیس پر یومِ دفاع و شہدا کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور فضائیہ کی جانب سے شاندار فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا جس میں میراج، ایف 16 اور جے ایف 18 تھنڈر نے حصہ لیا جب کہ تقریب میں شہداءکے اہل خانہ اور عمائدین نے شرکت کی۔ملیر گیریژن میں بھی پروقار تقریباس کے علاوہ کراچی کے علاقے ملیر چھاؤنی میں بھی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران پاک فوج کےچاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔تقریب کے دوران پاک آرمی کے زیرِ استعمال الخالد اور الضرار ٹینکوں، بکتربند گاڑیوں اور ریڈار سسٹم سمیت دیگر ہتھیاروں کی بھی نمائش کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل کی ملیر گیریژن آمد ہوئی جہاں انہوں نے کور کمانڈر کراچی کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔لاہورمیں یوم دفاع کے حوالے سے فورٹریس اسٹیڈیم میں پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمانِخصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تھے جب کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی تقریب میں شرکت کی جہاں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ نے بچوں کے ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھا۔فورٹریس اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اسٹیدیم میں شہدا کے ورثا کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے صبح لاہور میں مزارِ اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے اس موقع پر سلامی بھی دی۔ میجر جنرل محمد عامر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔پشاور کے شیر خان اسٹیڈیم میں مرکزی تقریبپشاور کے شیر خان اسٹیڈیم میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوئی اور پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ تھے جب کہ تقریب میں پاک فوج کے جوان، خواتین، طلباء اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں روایتی بیٹنی ڈانس پیش کیا گیا اور آرمی سروسز کور کی گھڑ سوار ٹیم نے نیزہ بازی کا مظاہرہ کیا جب کہ ملٹری پولیس کے موٹرسائیکل سواروں نے لانگ جمپ اور محسود مارشل آرٹ پارٹی نے بھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں مارشل آرٹ کے مظاہرے میں خواتین کمانڈوز نے بھی حصہ لیا اور ملٹری پولیس نے موٹر سائیکلوں پر مختلف کرتب دکھائے۔یوم دفاع و شہدا کے موقع پر نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران سربراہ پاک بحریہ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔وائس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ایڈمرل کلیم شوکت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں حوصلے اور ثابت قدمی کی یاد