counter easy hit

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا کلین سویپ مگر کپتان سرفراز احمد نے انتہائی شرمناک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

دبئی (ویب ڈسیک ) پاکستان آسٹریلیا سے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز تو 0-3 سے جیت گیا لیکن کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔سرفراز احمد وکٹ کیپر اور کپتان بعد میں ہیں جب کہ ان کا اصل کردار بلے باز کا ہے لیکن سرفراز احمد نے صرف ایک میچ میں بیٹنگ پر آنے کی زحمت تک نہیں کی۔کرکٹ ماہرین کا پہلے میچ میں تجزیہ تھا کہ چونکہ شعیب ملک اس میچ میں نہیں کھیل رہے اس لیے سرفراز احمد شعیب ملک کی جگہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئیں گے لیکن ایسا نہ ہوا اور وہ چھٹے یا ساتویں نمبر پر آئے۔پھر دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اس سے بھی حیران کن کام ہوا کہ حسن علی تک بیٹنگ پر آ گئے لیکن کپتان سرفراز احمد وہیں بیٹھ کر تالیاں بجاتے رہے۔اس طرح اتنی بری اور بزدلانہ پرفارمنس کے بعد سرفراز احمد ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے پوری سیریز میں ہی سکور بورڈ کو زحمت نہیں دی اور ان کا سکور پوری سیریز میں صفر ہے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کے پاس تھا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں صرف ایک رن بنایا تھا۔حیران کن طور پر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر دوبارہ کپتان سرفراز احمد ہی ہیں جنہوں نے ورلڈ الیون کے خلاف سیریز میں صرف 4 رنز بنائے تھے۔چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے ٹی ٹونٹی کپتان ایرون فنچ ہیں جنہوں نے اسی سیریز میں پاکستان کے خلاف تینوں میچز میں صرف 4 رنز ہی بنائے ہیں۔یاد رہے کہ یہ ریکارڈ ایسیٹی ٹونٹی سیریز کا ہے جس میں کم سے کم تین میچز کھیلے گئے۔