counter easy hit

پاکستانی صنعتوں کی پیرس میں ٹیکس ورلڈ 2017 صنعتی نمائش میں شمولیت

Pakistani textiles made mark in Texworld 2017 in Paris

Pakistani textiles made mark in Texworld 2017 in Paris

پیرس۔ٹیکس ورلڈ شو کی چار روزہ 40 ویں نمائش پیرس میں آج سے شروع ہے جس میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی اعلی معیار کی مصنوعات رکھی گئیں جن میں بین الاقوامی خریداروں، ہول سیلرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی ظاہر کی۔

نمائش میں پاکستان کی 26 معروف فیشن ڈیزائن بنانے والی کمپنیوں نے حصہ لیا اور اپنی معیاری اشیاء پیش کیں جن میں اعلی معیار کا کاٹن کا کپڑا، سلائی کڑھائی، لیسوں سے تیار کیئے گئے نفیس ملبوسات جو کہ خصوصی طور پر یورپین بچوں، مردوں اور خواتین کے معیار کے مطابق تیار کیئے گئے تھے۔

پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے نمائش میں پاکستان کے سٹالز کا دورہ کیا اور پاکستان کے نمائش کنندہ گان سے علحیدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور نمائش میں ان کی نمائندگی کو سراہا کہ انہوں نے اپنی کمپنیوں کے تیار کردہ ملبوسات اور ان کے لوازمات کے ساتھ یورپ کی اتنی بڑی صنعتی نمائش میں حصہ لیا۔

Pakistani textiles made mark in Texworld 2017 in Paris

Pakistani textiles made mark in Texworld 2017 in Paris

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کی طرف سے ٹیکس ورلڈ کی بین الاقوامی نمائش میں پاکستان کے ملبوسات کے اعلی نمونوں اور کاٹن کی بنی ہوئی مصنوعات کو فرانس اور یورپی مارکیٹ میں متعارف کروانے میں مدد ملے گی اور پاکستانی کمپنیوں کی اس نمائش میں شرکت کے بعد پاکستانی کاٹن کی مصنوعات کو بیرون ملک برآمدات میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ٹیکس ورلڈ ہرسال موسم بہار کے شروع میں اس تجارتی نمائش کا انعقاد کرتی ہے جس میں فرانس اور یورپ کی ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری کے ماہرین شرکت کرتے ہیں۔ یہ نمائش بین الاقوامی صنعت کاروں کو اپنی مصنوعات یورپ میں پہنچانے کیلئے بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔