counter easy hit

پاکستانی قوال سبحان گروپ نے پیرس میں صوفیانہ کلام پیش کیا

Pak Subhan Group of Qawwals Performs in Paris

Pak Subhan Group of Qawwals Performs in Paris

پیرس۔ پاکستانی قوال سبحان گروپ نے پیرس میں شاندار صوفیانہ کلام پیش کیا۔ اس قوالی پروگرام کا انعقاد سفارت خانہ پاکستان اور ریڈیو فرانس انٹرنیشنل نے مشترکہ طور پر پاکستان کی آزادی کے 70 سال مکمل ہونے پرمنعقد کی جانے والی تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

یہ قوالی پروگرام گزشتہ رات ریڈیو فرانس انٹرنیشنل کے وسیع آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا اس پروگرام میں صوفی موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سفیر پاکستان نے اس موقع پر ریڈیو فرانس کے ساتھ ہونے والی ایک گفتگو کے دوران کہا کہ سفارت خانہ پاکستان اور ریڈیو فرانس کے تعاون سے منعقد ہونے والی محفل سماع جو کہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہو ئی سفارت خانہ کیلئے پرمسرت موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوالی کا انعقاد سفارت خانہ کی طرف سے شروع کیئے جانے والی ’پبلک ڈپلومیسی‘ کے ایک پرگرام کا حصہ بھی ہے۔ اس عوامی سفارت کاری کے پروگرام کا مقصد فرانس میں پاکستان کی شاندار موسیقی روایات کو متعارف کروانے کے علاوہ فرانس میں پاکستان کی تہذیب، اس کے قدرتی مناظر اور ثقافتی ورثہ کو یورپ میں متعارف کروانا ہے۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ قوالی پاکستان کی موسیقی کا بنیادی جز ہے اور اسے پوری دنیا میں دلچسپی سے سنا جاتا ہے کیونکہ اس کا پیغام پوری دنیا میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے سبحان گروپ کے فن کو داد دیتے ہوئے کہا کہ سبحان گروپ کا تعلق پاکستان کے ایک نامور قوال گھرانے سے ہے۔

سبحان گروپ یورپ میں اپنے ایک ماہ کے قیام کے دوران فرانس اور بیلجیم کے مختلف شہروں میں قوالی کے پروگرام پیش کریں گے اور فرانس کے موسیقاروں کو قوالی کی تربیت بھی دینگے۔