counter easy hit

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایران میں منعقدہ دوسری اسپیکرز کانفرنس کے موقع پرتہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایران میں منعقدہ دوسری اسپیکرز کانفرنس کے موقع پرتہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ علاقائی سلامتی باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Pakistan, wants, to, strengthen, better relationships, with, Iran, said, speaker, asad qaiser, to, ali, larijani

پاکستان اور ایران برادراسلامی روایت، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان اپنے ہمسایہ برادراسلامی و دیگردوست ممالک کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اسد قیصر

Pakistan, wants, to, strengthen, better relationships, with, Iran, said, speaker, asad qaiser, to, ali, larijaniPakistan, wants, to, strengthen, better relationships, with, Iran, said, speaker, asad qaiser, to, ali, larijani

جنوبی ایشیائی کے ممالک کو اپنے مسائل کو بطور خاص حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید تیزکرنا ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی

خطے کے امن اور سلامتی کو بہتر بنانے، علاقائی ترقی اور معیشت کومضبوط کرنے کے لیے خطے کے تمام ممالک کو خصوصی اقدامات اُٹھانے ہونگے، اسد قیصر

مضبوط معیشت کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جاتی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے ملکوں کی معیشت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکرز کانفرانس جیسے اہم پلیٹ فارم کے ذریعے ہمیں اپنے خطے کے معاشی استحکام کے لیے  ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے، اسد قیصر

دہشتگردی اور انتہاپسندی خطے کی ترقی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے اس ناسور کے خاتمے کے لیے خطے کے تمام ممالک کو مشترکہ کوشش کرنا ہو نگی، اسد قیصر

ایرانی اسپیکرڈاکٹر علی لاریجانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تہران میں منعقدہ اسپیکر ز کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

ایران اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ اپنے اپنے قریبی اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی ہمیت دیتا ہے، ایرنی اسپیکر

ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی

خطے میں سلامتی، علاقائی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایران پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ ایرانی اسپیکر

ایران جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے قریبی روابط کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی

جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام،علاقائی ترقی اور معیشت کی بہتری کے لیے تمام ممالک کو پارلیمانی اور سفارتی شعبوں میں مزید تیزی لانا ہوگی، ایرانی اسپیکر

دہشتگردی خطے کی ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرا ہے اس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، ایرانی اسپیکر