counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف چئیرمین عمران آج دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف چئیرمین عمران آج دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے آج دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کا اعلان کر دیا۔ قوم سے خطاب میں عمران خان حکومت سازی اور دیگر اہم امور سے متعلق بات کریں گے۔

عام انتخابات 2018ء کے تحت گذشتہ روز ملک بھر میں پولنگ ہوئی۔گذشتہ روز دن بھر عوام نے پولنگ اسٹیشنز کا رُخ کیا اور اپنے پسندیدہ اُمیدوار اور جماعت کو ووٹ ڈالا۔ انتخابات 2018ء کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ہونے والے پاکستان کے عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔ پولنگ ختم ہونے کے ایک گھںٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے 20 سے 25 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باقی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں سے تحریک انصاف اب تک کل 120، ن لیگ کو 61، پیپلز پارٹی کو 40 جبکہ آزاد اُمیدواروں 16 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔عام انتخابات 2018ء سے متعلق مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہے۔ اسی حوالے سے آج پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ قوم سے حکومت سازی ، ن لیگ کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات سمیت دیگر اہم امور پر بات کریں گے۔